ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے ملزم کو جیل کی جگہ گھر بھیج دیا

لاہور پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، لاہور پولیس نے منشیات کےملزم کو جیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔

وحدت کالونی پولیس نےملزم فضل الرحمن کومنشیات کےالزام میں گرفتار کرکےاس کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمےکی تفتیش مسلم ٹاؤن انوسٹی گیشن سیل کےسب انسپکٹر جواد کےحوالے کی گئی، انسپکٹر جواد نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا لیکن سب انسپکٹر جواد نے اپنے ساتھی سب انسپکٹر ارسلان کےساتھ ساباز ہوکر ملزم کوجیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔

جس کے بعد ایس ایس پی آفتاب پھلروان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو چھوڑنے والے دونوں اہکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے  حوالات میں بند کروا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں