ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس  کی نشست چھوڑنے کے فیصلے پر حافظ نعیم قائم، تمام نتائج فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کا مطالبہ

Assembly seat

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےصوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے  کےفیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ آخری اور حتمی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  گوشوارے قانونی ضرورت کے تحت جمع کرائے گئے تھے، الیکشن کے تمام نتائج فارم 45 کے مطابق جاری کیے جائیں، جماعت اسلامی کی جیتیں ہوئیں سیٹیں واپس کی جائیں۔

خیا ل رہے کہ الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمٰن کو پی ایس 129 سے کامیاب قرار دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، لیکن حافظ نعیم الرحمن نے سیٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں