ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز  کی وارداتوں میں اضافہ

لاہور:کراچی کے بعد لاہور میں بھی چوری ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز  کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں 375وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں 13گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں ہیں، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے 19افراد سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ دیگر جگہوں پر ڈاکوؤں نے 5 شہریوں سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بھی آئے روز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے، سندھ کے وزیر داخلہ نے عملی اقدامات کرنےکے بجائے عوام کو اس صورتحال کو قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں