ہیلنسکی:فن لینڈ کے اسکول میں طالبعلم نے ساتھی طلبا پر فائرنگ کردی،ایک طالب علم ہلاک اور 2شدید زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈکی پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 12سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،فائرنگ واقعے میں شامل تمام متاثرین فن لینڈ کے شہری ہیں، فائرنگ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے کہا کہ اسکولز کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ گرل فرینڈ کے چکر میں ساتھی طالب پر فائرنگ کی، ملزم کو نگرانی میں رکھ کرالزام قتل کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
