ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کیوں کیا گیا ؟

لاہور پولیس کے کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت میں کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق  کانسٹیبل شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ  ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں، محکمہ پولیس میں جزا وسزا کا مؤثر نظام موجود ہے، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں