اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی )ارسا) فصل خریف صوبوں کے لیے 6کروڑ 36لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس میں واضح کیا گیا کہ خریف کی فصل کے لیے صوبے پنجاب کو 3کروڑ 11لاکھ ایکڑ فٹ ، سندھ کے لیے 2کروڑ 88لاکھ ایکڑفٹ، بلوچستان کو ساڑھے 28لاکھ اور خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کو سوا 8 لاکھ فٹ پانی فراہم کیا جائے گا۔
فصل خریف کے آغازمیں آبی قلت کا 30 فیصد تخمینہ ہے جبکہ خریف کے آکر تک قلت7فیصدررہ جائے گی،تمام صوبوں کو اس کی ضروریات کے مطابق پانی دیا گیا ہے۔
