ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ مہم کی کامیابی پر وزیراعظم حسینہ واجد چیخ اٹھیں

ڈھاکا:بھارت کی بنگلادیش میں مسلسل دخل اندازی کے بعد انڈیا آؤٹ کی تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے، انڈیا آؤٹ مہم کی کامیابی پر وزیراعظم حسینہ واجد ایوان میں بھڑک اٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے ملک میں حزب اختلاف کے رہنما روح الکبیر رضوی کی جانب سے انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ جب حزب اختلاف کی جماعت بی این پی  اقتدار میں تھی تو ان کی حکومت کے وزرا اور ان کی بیویاں انڈیا کے دوروں کے دوران ساڑھیاں خریدتے تھے اور انہیں بنگلہ دیش میں فروخت کرتے تھے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حزب اختلاف کے رہنما پر شدید تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں؟ وہ اپنی بیویوں سے یہ انڈین ساڑھیاں لے کر انہیں جلا کیوں نہیں دیتے؟

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ نے یہ ریمارکس حزب اختلاف کے رہنما روح الکبیر رضوی کو انڈین مصنوعات کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر اپنی کشمیری شال سڑک پر پھینکنے کے بعد دیئے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا تھا کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں