ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی کے علاقے بلدیہ نواب کالونی میں ایسا ہی ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہریوں نے 2 ڈکیتوں کو پکڑ کر ان کی درگت بنا دی، جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت ایک شہری کو زخمی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتوں کے قبضے سے 2 پستول، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون ملا ہے، اور ان کی شناخت سلمان اور ارشاد کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈکیت اتحاد ٹاؤن نیشنل چوک گلی نمبر 11 کے رہائشی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں