ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج

 لاہور: ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی لاہور نے درج کرلیا۔

مقدمہ دہشت گردی اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، خطوط کے نمونے فرانزک لیب جمع کروادیے گئے ہیں جہاں تحیقیقات کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

یہ خطوط سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججوں کو خطوط موہد فاضل ولد منظور علی شاہ کے نام سے بھجوائے گئے۔

اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی ٹیم اور ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی سمیت پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں