ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کے تحت بلوچستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے گرینڈ الائنس کے تحت بلوچستان میںجلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ حال ہی میں بنائے گئے گرینڈ الائنس کے تحت بلوچستان میں 13 اپریل کوجلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس کے علاوہ ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس سے عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلا بڑا جلسہ بلوچستان کے ضلع پشین میں 13 اپریل کو ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور عام انتخابات کے نتائج پر تحفظات رکھنے والی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بنائے گئے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہیں، جن کی آئندہ چند روز میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں وہ مولانا فضل الرحمن کو گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دیں گے، جس کے بعد اس کے عہدوں کا اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں