ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر معاشی بحالی کی کوشش کر رہی ہے: حمزہ شہباز

real face

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر معاشی بحالی کی کوشش کر رہی ہے ۔

لاہور میں میڈیا ںسے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی قائم ہوئی ہے، آنے والے وقت میں ان شااللہ حالات بہتر ہوں گے۔ ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو، مسلم لیگ ن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، سیاست اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے۔ماہ صیام صبر کا سبق دیتا ہے۔ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں