ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتوں اور پولیس مقابلے کی زد میں 2 شہری فائرنگ سے جاں بحق

dispute

کراچی : شہرقائد میں روز بروز ڈکیتوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہاہے، منگھو پیر میں ڈاکوؤں اور پولیس مقابلے کی زد میں فائرنگ سے 2 شہر ی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈکیت کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جنہیں بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

گلستان جوہر میں ہوٹل میں  بھی ڈکیت چائے کے ہوٹل پر مالک سمیت دیگر راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہوگیا، ناگن پر بھی ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے عوام کو لوٹ لیا۔

ایسے میں شہریوں  کا کہنا تھا کہ اب تو کہیں سکون سے باہر بیٹھ بھی نہیں سکتے ہیں، خطرہ لگا رہتا ہے کہ کب کہاں سے کوئی ڈکیت آکر لوٹ لے،  پولیس اور رینجرز کو چاہیے کہ علاقے میں مسلسل گشت کریں لیکن عام شہریوں کو پریشان نہ کریں، بینکوں کے باہر اے ٹی ایم مشینوں کے پاس بھی خصوصی طور پر موبائل کھڑی کی جائے تاکہ ہم لوگ سکون سے اپنے پیسے نکلواسکیں۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں