ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرز کو پنڈی میں خصوصی افطار ڈنر پر پہلے 7 اپریل کو پر مدعو کیا گیا ۔

قومی کرکٹرز کو اب 7 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔  پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ کاکول میں جاری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فزیکل ٹریننگ کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں