ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرخارجہ اسحق ڈار اور امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

energy project

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دیگر امور کے علاوہ خطے میں سیکورٹی اور افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا گیا، جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزرات خارجہ نے تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔

علاوہ ازیں علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال، بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں