ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین آفریدی کو عجلت میں کپتانی سے ہٹایا گیا، زکا اشرف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین زکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو عجلت میں کپتانی سے ہٹایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئے زکا اشرف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کے طور پر کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہییں۔ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہے ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں