ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں،ہمایوں اختر خان

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔

ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ زرعی اجناس کی صحیح قیمت نہ ملنے پر کسان شدید پریشان ہیں، زرعی پالیسی بناتے وقت کسانوں سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 97 اور دیگر پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں، مسائل ے حل کے لیے کوشیں جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں