جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کل فلسطین اتھارٹی کے رکن بننے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور بربریت کے تناظر میں جہاں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوچکی ہیں وہیں اب فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر بھی کل غور کیا جا ئے گا۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو 2012سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی، سلامتی کونسل کے 193میں سے 140رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں جس کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ فلسطین اتھارٹی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت مل سکتی ہے لیکن اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ فلسطین کی درخواست کو ویٹو کردیا جائے۔
