ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 3 افراد  شہید

بیروت: اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوجیوں  نے فضائی حملے میں حزب اللہ کے مزید 2 اہم کمانڈرز اور ایک جنگجو کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر حزب کی اہم شخصیات پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کے ٹھکانوں کا پتا لگا کر خصوصی فضائی آپریشن میں حزب اللہ کے 2 اہم کمانڈروں  کو نشانہ بنایا ، جو کامیاب رہا، جس میں حزب اللہ کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حزب اللہ کے شہید ہونے والے کمانڈروں کی شناخت کمانڈر وسام الطویل اور فیلڈ کمانڈر علی احمد حسین کے  نام سے ہوئی ہے،  دونوں مجاہدوں کے نام سے ہی اسرائیل دہشت زدہ ہوجاتے تھے۔

واضح رہے کہ غزہ کی جنگ میں  اسرائیل نے حزب اللہ پر حماس کا مددگار بننے کے الزام پر حزب اللہ  کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد سے حزب اللہ کے کمانڈرز کو آئے روز نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں