ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچے کے علاقوں کو سیل کردیا، سندھ پولیس کو جلد جدید اسلحہ مل جائیگا،آئی جی سندھ

عوام کے جان ومال کی حفاظت: آئی جی سندھ کا ٹاسک فورس بنانے کا علان

کراچی:آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقوں کو سیل کردیا اور جلد ہی پولیس کو جدید اسلحہ مل جائے گا۔

غلام نبی میمن نے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوجدید اسلحہ خریدنے کا این او سی مل گیا، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، بھرپور طاقت سے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کاخاتمہ کریں گے جبکہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے جو ہتھیاراٹھائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کشمور کے حالات بہترہورہے ہیں اور یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

دوسری جانب سندھ پولیس نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک 32زخمی ہوئے جبکہ 42ملزم گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتوں سے 43اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا اور ملزمان سے چھینی اور چوری کی گئی 60موٹر سائیکلیں اور 4گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جبکہ شہر بھر میں چھاپوں کے دوران مجموعی طورپر 977ملزم گرفتار ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں