ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول دیا

دمشق: اسرائیلی حملے کے ایک ہفتے بعد ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں نیا قونصل خانہ کھول دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ہمراہ نئے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو قونصل خانے پر حملے کا جواب ضرور ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں