ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اظہر محمود پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا ہے۔

میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اظہر نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ پچھلی اسائنمنٹ 2016-2019 تک تھی جب وہ بولنگ کوچ تھے۔

وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ سعید اجمل جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں باؤلنگ کوچ تھے وہ اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سپورٹ اہلکار:

وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ) ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، ارتضیٰ کومل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، زین مقصود (ویڈیو گرافر)، ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر)، اور محمد عمران (مشکل) شامل ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں