پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بوہری برادری عیدالفطر جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں بوہری برادری نے نمازعید ادا کی۔
عید کی نماز کے دوران سیکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ طاہری مسجد اور اس کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
