ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز کی جانب سے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں