اسلام آباد: ملک میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جب کہ ماہرین نے آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات قوی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق کراچی اور بلوچستان کے علاقے کوہلو سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
قبل ازیں چاند کی رویت کے لیے مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کی شہادتیں جمع کی گئیں۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا، جس میں ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام شریک تھے۔ دریں اثنا ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔
