ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات میں کچھ دن باقی، مودی سرکار کی مذموم حرکتیں جاری

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات میں بس کچھ دن باقی ہیں لیکن مودی سرکار اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئی۔

مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ ہوگئی ہے اورکانگرس کا انتخابی منشورمسلم لیگ سے مماثلت قراردے ڈالا، مودی سرکارپروپیگنڈا کررہی ہے کہ کانگریس کے منشورمیں وہی سوچ جھلک رہی ہے جو آزادی کے وقت مسلم لیگ کی تھی۔بی جے پی کے دیگرلیڈر بھی کانگرس کے خلاف اپنا سیاسی تعصب دکھا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نرملہ سیتا نے دعوی کیا ہے کہ کانگرس اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں۔

ادھرمودی سرکارکے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت پر آج ایسے حکمران ہیں جو ملکی وقار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انھوں نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔عدم مساوات اور ظلم کو بڑھاوا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آئین میں ردو بدل کر کے پورا نظام تباہ کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں