لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں، عیدالفطر کے اجتماعات خصوصا مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔
