ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ:دھماکے کے نتیجے میں ایگل اسکواڈ  اہلکار سمیت 4افراد زخمی

one person killed

کوئٹہ: بلوچستان میں کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے، دھماکا ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں ہونے والے دھماکے میں ایگل اسکواڈ کا اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، ضلعی حکومت نے دھماکا ہوتے ہی اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

دھماکا ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردیں ہیں،  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر بم اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں