عیدالفطر کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ نے بیان میں کہا کہ کل سے رائیڈرز گورنر ہاؤس آئیں ان کی مدد کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان رائیڈرز کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں ، راشن حاصل کرنے کے رائیڈرز 99201201 پر رابطہ کرکے رجسٹریشن کرائیں۔
