ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور علیحدہ ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا

independent

کینبرا: آئرلینڈ کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے بھی فلسطین کو بہ طور آزاد ریاست کے تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے کہا ہےکہ تنازع فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور علیحدہ ریاست کے تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کرے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کی حمایت کی، جس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے عالمی برادری اس وقت فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کی جانب اقدامات تیز کرنے کےلیے غور کررہی ہے، کیوں کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لےی دو ریاستی حل ہی واحد امید ہے۔ اسرائیل کی سلامتی بھی اس وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے جب خطے میں فلسطین کو تسلیم کرلیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں