ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفر گڑھ: شوہر کے ہاتھوں تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچے قتل

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں غربت اور بیروزگاری سے تنگ شخص نے ٹوکے کے وار کر کے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہولناک قتل کا واقعہ تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں پیش آیا جہاں سجاد کھوکھر نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو ایک ایک کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ملزم کی 40 سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6سالہ رمشا، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 8 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے علی پور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں