ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، نجکاری پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے، وزیراطلاعات

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ حکومت نجکاری پر خصوصی توجہ رکھے ہوئے ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں بہتری آتی جا رہی ہے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کا اعلان ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرپا اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہمیں قرض نہیں تجارت چاہیے۔ پاکستانی قیادت نے دورۂ سعودی عرب کے دوران امداد کے بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور نظام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ حکومت اس سلسلے میں نجکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں