ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیساکھی میلہ: تین ہزار بھارتی شہری کل پاکستان آئیں گے

Indian citizens

حسن ابدال: بیساکھی میلے میں شرکت کےلئے، 3 ہزار بھارتی شہری کل پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کےلئے بھارت سے آنے والے سکھ یاتری کل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ، سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سکھ یاتریوں کا استقبال کرے گی ، بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی ، سکیورٹی، ٹرانسپورٹ میڈیکل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

سکھ یاتری ننکانہ صاحب، دربار صاحب کرتارپور بھی جائیں گے ، 21اپریل کو سکھ یاتری لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے ، 22اپریل کو سکھ یاتری واہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں