ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  آئندہ چوبیس گھنٹوں  مختلف شہروں  میں بارش کا امکان

 اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  د وران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں خیبر پختونخوا ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارش کاامکان ہےجبکہ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی  ۔

خیال رہے کہ آج کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری رہاہے، نیا ناظم آباد میں ایک گھر پر بجلی گرنے سے دیوار میں دراڑ پڑگئی، جانی نقصان کوئی نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں