ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار

independent

میڈرڈ، اوسلو ، ڈبلن : 3 ممالک اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے ہسپانوی وزیراعظم سے ملاقات کی گئی ہے، جس کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے دارالحکومت ڈبلن میں اپنے ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو رہاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر کرے گا۔

قبل ازیں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے نارویجن ہم منصب جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھی اپنے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین فلسطین کو جلد سے جلد تسلیم کرنا چاہتا ہے، تاکہ اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں یقینی امن کا حصول حاصل ممکن بنایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں