ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے، ٹرمپ

What is happening

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور  یوکرین کی جنگ  تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے  اور  جو کچھ اسرائیل اور ایران  میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور  اگر میں صدر  ہوتا تو کبھی روس اور  یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔

ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں