ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روٹی کی قیمت  کم کرنے  کے نوٹیفکیشن کو نانبائی ایسوسی ایشین نے مسترد کردیا

راولپنڈی: حکومت پنجاب کی جانب سے روٹی کی قیمت  کم کرنے  کے نوٹیفکیشن کو نانبائی ایسوسی ایشین نے مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہو کہا ہے کہ نانبائیوں کو پریشان کیا گیا تو پورے پنجاب کے نانبائی اپنے اپنے شہروں میں جی ٹی روڈ پر اپنے بچوں سمیت پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

آل پاکستان نانبائی ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے حکومت پنجاب کی طرف سے نان20روپے اور روٹی16روپے  نئے ریٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہمیں 20روپے اور نان 25روپے کا ریٹ دیا گیا اس وقت میدے اور فائن کی بوری کا ریٹ9200روپے اور عام آٹا 8200روپے تھا لہذا ب حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو خود ساخت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اسے پنجاب بھرکی تمام نانبائی تنظیمیں مسترد کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ روٹی سستی کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے تمام تندوروں پر روٹی 16 روپے کی فروخت کی جائے گی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں