ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئیڈن: اسکارف کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونے والی مسلمان خاتون مقدمہ جیت گئی

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں اسکارف پہننے کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونے والی مسلمان خاتون مقدمہ جیت گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مسلمان خاتون کو اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون نے عدالت میں کمپنی کے خلاف مقدمہ کیا ، جس پر امتیازی محتسب ادارے نے مسلمان خاتون کے حق میں مقدمے کا فیصلہ جاری کردیا۔

مسلمان خاتون کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے فیصلے میں ملازمت سے برطرف کرنے والی کمپنی (ائرلائن) کو خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ائرلائن مذہبی علامات کی اجازت تو نہیں دیتی اور دوران ملازمت یکساں لباس کا نظام بھی کمپنی میں رائج ہے تاہم اس کے باوجود کمپنی نے خاتون کی جانب سے ملازمت کی درخواست قبول کی تھی، اور پھر اسےاسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت سے نکالا دیا گیا، جو قانون کی نظر میں امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

سوئیڈن: اسکارف کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونے والی مسلمان خاتون مقدمہ جیت گئی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں