ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچھ سیاستدان اپنی انا کیلئے ملک کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، بلاول

renew commitment

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان دھاندلی کا بہانہ بنا کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں، وہ سیاستدان اپنی انا کے لیے ملک و قوم کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، وہ ملک میں پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں۔

بلاول نے کہاکہ دھرنا دھرنا یا گالی گلوچ کی سیاست سے  ملک کو نقصان پہنچے گا اور اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے، تمام سیاستدان میز پر بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکال کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، سیاسی قوتیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایک دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   آج ہم 2 صوبائی حکومتیں سنبھال رہے ہیں، 2 جیالے وز یراعلی منتخب ہوئے،  جیالا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوا ہے، دوسری بار آصف زرداری کو صدر منتخب کرایا ہے، ہم نے آئین بحال کیا، این ایف سی کے ذریعے صوبوں کو حق دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں