ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 سے مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے اڑھائی ہزار ووٹ کم کر دیئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں