ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی : بیرسٹر گوہر

 

بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے، پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں ، توہین عدالت کی درخواست دینے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کےلیے قانون برابر ہونا چاہیے، ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں پڑی ہیں، ان کو سنا نہیں جارہا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں