سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 19 لاپتا ہو گئے۔
سری نگر شہر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، حادثے کے بعد سینکڑوں افراد دریا کے کنارے جمع ہو گئے۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں میرین کمانڈوز اور ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ لاپتا ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جو کشتی میں بیٹھ کر اسکول جارہے تھے۔
سری نگر کے مرکزی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کا علاج جاری ہے۔
