ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشکی واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

 نوشکی: نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افراد کوتفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں