ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ کا اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ، 14 فوجی زخمی

Amazing strategy

مقبوضہ بیت المقدس: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اپریل کو انہوں نے اسرائیلی قصبے میں فوجی تنصیباب پر گائیڈڈ میزائل اور ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 14 فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں