راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ 2 روز میں کروانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈز کے ریفرنس کی سماعت کی۔
عدالت نے دورانِ سماعت حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال ڈاکٹرعاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی سے 2 روز میں کروایا جائے۔
جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔
جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں، سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
صحافیوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی کارروائی سننے میں مشکلات ہیں۔جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت جا ری کی۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
