ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوگرمل کیس: حمزہ شہباز کی معافی کی درخواست منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرا علی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی رمضان شو گر مل کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

بعد ازاں لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں