راولپنڈی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل راولپنڈی میں سیریز کا پہلا میچ واش آؤٹ ہو گیا تھا۔
سیریز کے پہلے تین میچوں کی میزبانی راولپنڈی جبکہ بقیہ دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جون میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل اپنی بینچ کی طاقت کو جانچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
