کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے آئی جی سندھ کی طرف سے کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل قاسم حبیب کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی گئی ہے جبکہ آئی جی سندھ کی طرف سے دیگراہلکاروں کو کیش انعام،تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف آج کے اس اقدام اور کامیاب کاوش سے سندھ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے،دلیرانہ اقدام اٹھانے پر ایس ایس پی ملیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔
