ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور  پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور  پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخاب کل برور اتوار 21 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں