ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی کسٹمز اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹم حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن کے لیے جانیں دینے والے شہداء اپنے رب کے پاس زندہ ہیں۔

شہباز شریف نے سوگوار خاندانوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے شہدا پیکج تیار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں