ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقبال کے فلسفہ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال کے فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، آئیں مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

شاعرمشرق ،مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 86ویں برسی پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86واں یوم وفات ہے، پوری قوم ان کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا،نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے ،انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں